قدامہ بن عبداللہ بن عمار ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے نبی ﷺ کو قربانی کے دن اپنی سرخی مائل سفید اونٹنی پر بیٹھ کر کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا ، وہاں کسی کو روکا جا رہا تھا نہ ہٹایا جا رہا تھا اور نہ ہی یہ کہا جا رہا تھا کہ ہٹ جاو ٔ ! ہٹ جاؤ ! حسن ، رواہ الشافعی و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
حسن ، تقدم : ۲۵۸۳ ، رواہ الشافعی فی الام (۲ / ۲۱۳) و الترمذی (۹۰۳ و قال : حسن صحیح) و النسائی (۵ / ۲۷۰ ح ۳۰۶۳) و ابن ماجہ (۳۰۳۵) و الدارمی (۲ / ۶۲ ح ۱۹۰۷) ۔