عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ہم نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! کیا ہم (صحابہ کی جماعت) آپ کے سایہ کے لیے منی میں کوئی کمرہ (سائبان) نہ بنا دیں ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ نہیں ، منیٰ پہلے پہنچ جانے والے کے لیے اونٹ بٹھانے کی جگہ ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۸۸۱ و قال : حسن صحیح) و ابن ماجہ (۲۰۰۶) [و ابوداؤد (۲۰۱۹) و الدارمی (۲ / ۷۳ ح ۱۹۴۳) و صححہ الحاکم (۱ / ۴۶۷) علی شرط مسلم و وافقہ الذھبی] ۔