احمد اور نسائی کی ابن عباس سے مروی روایت میں ہے ، فرمایا :’’ جب وہ کنکریاں مار لے تو بیویوں کے علاوہ ہر چیز اس پر حلال ہو جاتی ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و النسائی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۱ / ۲۳۴ ح ۲۰۹۰) و النسائی (۶ / ۲۷۷ ح ۳۰۸۶) [و ابن ماجہ (۳۰۴۱)] * الحسن العرنی ثقہ ارسل عن ابن عباس رضی اللہ عنہ (تقدم : ۲۶۱۳) و لبعض الحدیث شاھد عند مسلم (۱۱۷۹) ۔