عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک لشکر کعبہ پر حملہ کرنے کا قصد کرے گا ۔ جب وہ بیداء کے مقام پر ہوں گے تو ان کے اول و آخر تمام فوجیوں کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! ان کے اول و آخر کو کیسے دھنسا دیا جائے گا ، جبکہ ان میں ان کی رعایا بھی ہو گی ، اور ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان میں سے نہیں ہوں گے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ان کے اول و آخر سب کو دھنسا دیا جائے گا اور پھر انہیں ان کی نیتوں کے مطابق اٹھایا جائے گا ۔‘‘ متفق علیہ ۔