عبداللہ بن عدی بن حمراء ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو حزورہ کے مقام پر کھڑے ہوئے دیکھا اور آپ ﷺ فرما رہے تھے :’’ اللہ کی قسم ! تو اللہ کی زمین کا سب سے بہترین ٹکڑا اور اللہ کی ساری زمین سے اللہ کو سب سے زیادہ محبوب ہے ، اگر مجھے تجھ سے نکالا نہ جاتا تو میں کبھی نہ نکلتا ۔‘‘ صحیح ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔