ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسلامی بستیوں میں سے مدینہ ایسی بستی ہے جو سب سے آخر میں ویران ہو گی ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۳۹۱۹) * جنادۃ بن سلم و ثقہ جماعۃ و ضعفہ جماعۃ و قال الساجی :’’ حدث عن ھشام بن عروۃ حدیثا منکرًا ‘‘ و ھذا الحدیث رواہ جنادۃ عن ھشام بن عروۃ عن ابی ھریرۃ بہ ۔