عبداللہ بن مسعود ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اگر کوئی شخص حرام مال کھاتا ہے اور پھر اس سے صدقہ کرتا ہے تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہوتا ، اور وہ اس میں سے جو خرچ کرتا ہے تو اس میں برکت نہیں کی جاتی ، اور اگر وہ اسے ترکہ میں چھوڑ جاتا ہے تو وہ اس کے لیے آگ میں اضافے کا باعث بنتا ہے ، کیونکہ اللہ برائی کے ذریعے برائی ختم نہیں کرتا بلکہ وہ نیکی کے ذریعے برائی ختم کرتا ہے اور خبیث ، خبیث کو ختم نہیں کرتا ۔‘‘ احمد ، شرح السنہ میں بھی اسی طرح ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۱ / ۳۸۷ ح ۳۶۷۲ مطولاً) و البغوی فی شرح السنۃ (۸ / ۱۰ ح ۲۰۳۰) * فیہ الصباح بن محمد : ضعیف و لبعضہ شاھد ضعیف عند الحاکم (۱ / ۳۳۴ ، ۳۳۵) و صححہ و وافقہ الذھبی ۔!