جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ حرام سے پرورش پانے والا گوشت ، جنت میں داخل نہیں ہو گا ، اور حرام سے پرورش پانے والا ہر گوشت جہنم کی آگ ہی اس کی زیادہ حق دار ہے ۔‘‘ حسن ، رواہ احمد و الدارمی و البیھقی فی شعب الایمان ۔
حسن ، رواہ احمد (۳ / ۳۲۱ ح ۱۴۴۹۴ ، ۳ / ۳۹۹ ح ۱۵۳۵۸ و سندہ حسن) و الدارمی (۲ / ۳۱۸ ح ۲۷۷۹) و البیھقی فی شعب الایمان (۵۷۶۱) * و للحدیث طرق کثیرۃ ، انظر تنقیح الرواۃ (۱ / ۱۵۴) ۔