وابصہ بن معبد ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ وابصہ ! تم نیکی اور گناہ کی تعریف پوچھنے آئے ہو ؟‘‘ میں نے عرض کیا ، جی ہاں ، راوی بیان کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے اپنی انگلیاں اکٹھی کیں اور میرے سینے پر ہاتھ مارتے ہوئے فرمایا :’’ اپنے نفس سے پوچھو ، اپنے دل سے پوچھو ۔‘‘ آپ ﷺ نے تین بار فرمایا ۔ اور پھر فرمایا :’’ نیکی وہ ہے جس پر نفس اور دل مطمئن ہو جائے ، جبکہ گناہ یہ ہے کہ وہ تیرے نفس میں کھٹکے اور دل میں تردد پیدا کرے اگرچہ لوگ تجھے فتوی دیں ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ احمد و الدارمی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۲۲۸ ح ۱۸۱۶۴ ، ۱۸۱۶۹) و الدارمی (۲ / ۲۴۵ ۔ ۲۴۶ ح ۲۵۳۶) * فیہ ایوب بن عبداللہ بن مکرز : مستور ، و الزبیر ابو عبدالسلام لم یسمع ھذا الحدیث من ایوب بن عبداللہ بن مکرز ، و فی سماع ایوب من و ابصۃ نظر ، و ابو عبدالسلام مجھول الحال ، و ثقہ ابن حبان وحدہ ، فالسند ضعیف مظلم بطولہ ، و حدیث مسلم (۲۵۵۳) یغنی عنہ ۔