عطیہ سعدی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ بندہ حقیقی متقی تب بنتا ہے کہ وہ قابل اعتراض چیزوں کو چھوڑنے کے ساتھ ساتھ ایسی چیزیں بھی چھوڑے جن پر کوئی اعتراض نہیں ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۲۴۵۱ وقال : حسن غریب) و ابن ماجہ (۴۲۱۵) [و صححہ الحاکم (۴ / ۳۱۹) و وافقہ الذھبی] * ابو عقیل عبداللہ بن عقیل الثقفی حسن الحدیث و ثقہ الجمھور و جرح الجوز جانی فیہ نظر ، لم اجدہ فی کتابہ و الراوی عنہ الدولابی وھو ضعیف ۔