ابوہریرہ ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ لوگوں پر ایسا وقت بھی آئے گا کہ تمام لوگ سود کھانے والے ہوں گے ، اگر کوئی اسے نہیں بھی کھائے گا تو اس کا اثر اس تک پہنچ جائے گا ۔‘‘ اور اس طرح بھی مروی ہے کہ ’’ اس کا غبار پہنچ جائے گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۲ / ۴۹۴ ح ۱۰۴۱۵) و ابوداؤد (۳۳۳۱) و النسائی (۷ / ۲۴۳ ح ۴۴۶۰) و ابن ماجہ (۲۲۷۸) * الحسن البصری مدلس و لم یصرح بالسماع و الجمھور علی انہ لم یسمع من ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ ۔