سعید بن مسیّب ؒ سے مرسل روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے حیوان کے بدلے گوشت کی بیع سے منع فرمایا ہے ۔ سعید ؒ نے فرمایا : یہ جاہلیت کے جوئے کی ایک صورت تھی ۔ صحیح ، رواہ البغوی فی شرح السنہ ۔
صحیح ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۸ / ۷۶ ح ۲۰۷۳) [و مالک فی الموطا ۲ / ۶۵۵ ح ۱۳۹۶] * السند ضعیف لا رسالہ و لہ شواھد عند ابی داود (۳۳۵۶) و الترمذی (۱۲۳۷) و غیرھما ۔