انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے انگوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سیاہ ہو جائیں اور دانوں (غلہ اناج وغیرہ) کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ (پک کر) سخت ہو جائیں ۔‘‘
امام ترمذی اور ابوداؤد نے اسے اسی طرح روایت کیا ہے ، ان دونوں کے ہاں (انس ؓ) سے مروی روایت میں یہ الفاظ نہیں ہیں : آپ ﷺ نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا : حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں ۔ البتہ ابن عمر ؓ سے مروی روایت میں یہ الفاظ ہیں : آپ ﷺ نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں ۔ اور یہ اضافہ جو مصابیح میں ہے وہ یہ الفاظ ہیں کہ آپ ﷺ نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں ۔ البتہ ان دونوں کی ابن عمر ؓ سے مروی روایت میں مذکورہ الفاظ موجود ہیں :’’ آپ ﷺ نے کھجوروں کی بیع سے منع فرمایا حتی کہ وہ سرخ ہو جائیں ۔‘‘ اور امام ترمذی نے فرمایا : یہ حدیث حسن غریب ہے ۔ سندہ صحیح ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
سندہ صحیح ، رواہ الترمذی (۱۲۲۸) و ابوداؤد (۳۳۷۱) [و ابن ماجہ : ۲۲۱۷] * و ذکرہ البغوی فی مصابیح السنۃ (الزیادۃ الاولی ۲ / ۳۳۰ ح ۲۰۹۵) [و رواہ البخاری (۲۱۹۵) و مسلم (۱۵ / ۱۵۵۵) الروایۃ الثانیۃ عن ابن عمر] و رواہ البخاری (۲۲۴۷ ، ۲۲۴۸) و مسلم (۵۰ / ۱۵۳۵) ۔