عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جو شخص مسلمانوں پر غلہ روک دے (ذخیرہ اندوزی کرے) تو اللہ اس پر جذام کا مرض اور افلاس مسلط کر دیتا ہے ۔‘‘ ابن ماجہ ، بیہقی فی شعب الایمان ، اور رزین نے اسے اپنی کتاب میں روایت کیا ہے ۔ اسنادہ حسن ، رواہ ابن ماجہ ، والبیھقی و رزین ۔
اسنادہ حسن ، رواہ ابن ماجہ (۲۱۵۵) و البیھقی فی شعب الایمان (۱۱۲۱۸) و رزین (لم اجدہ) * و صححہ البوصیری و المنذری :’’ ھذا اسناد جید متصل و رواتہ ثقات ‘‘ و حسنہ ابن حجر فی الفتح (۴ / ۳۴۸) ۔