عبدالرحمن بن کعب بن مالک بیان کرتے ہیں ، معاذ بن جبل ؓ بڑے صابر اور سخی انسان تھے ، وہ کوئی چیز پاس نہیں رکھتے تھے اور ہمیشہ مقروض رہتے تھے حتی کہ ان کا سارا مال قرض کی ادائیگی میں جاتا رہا ، وہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے عرض کیا کہ آپ اس کے قرض خواہوں سے سفارش کریں ، اگر وہ (قرض خواہ) کسی کو چھوڑتے تو وہ رسول اللہ ﷺ کی خاطر معاذ کو چھوڑتے ، رسول اللہ ﷺ نے ان (قرض خواہوں) کی خاطر معاذ ؓ کا سارا مال بیچ دیا ، حتی کہ معاذ کے پاس کوئی چیز نہ بچی ۔ سنن سعید بن منصور ، یہ روایت مرسل ہے ۔ اسنادہ ضعیف ۔
اسنادہ ضعیف ، ذکرہ فی منتقی الاخبار (۲۹۹۶) * السند مرسل و رواہ الحاکم (۲ / ۵۸ ح ۲۳۴۸ ، ۳ / ۲۷۳ ح ۵۱۹۲) من حدیث الزھری عن عبد الرحمن بن کعب عن ابیہ و صححہ علی شرط الشیخین و وافقہ الذھبی ، قلت : فیہ الزھری مدلس و عنعن و الصواب فیہ انہ مرسل ۔