ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص تمہارے پاس امانت رکھے تو تم امانت واپس کر دو ، اور جو شخص تم سے خیانت کرے تو تم اس سے خیانت نہ کرو ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و الدارمی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۲۶۴ وقال : حسن غریب) و ابوداؤد (۳۵۳۵) و الدارمی (۲ / ۲۶۴ ح ۲۶۰۰) * شریک القاضی مدلس و عنعن و قیس بن الربیع ضعیف ضعفہ الجمھور و للحدیث شواھد ضعیفۃ ۔