عثمان بن عفان ؓ بیان کرتے ہیں ، جب زمین کی حدود متعین ہو جائیں تو پھر اس میں شفعہ نہیں ، اور اسی طرح کنوئیں اور پیوند لگی کھجور میں شفعہ نہیں ۔ سندہ ضعیف ، رواہ مالک ۔
سندہ ضعیف ، رواہ مالک (۲ / ۷۱۷ ح ۱۴۵۹) * ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم و لد بعد شھادۃ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ فالسند منقطع و فی الباب عن عمر رضی اللہ عنہ (انظر السنن الکبری للبیھقی ۶ / ۱۰۵) ۔