جابر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جس شخص کو کوئی عطیہ دیا جائے اور وہ کشائش پائے تو اس کا بدلہ دے اور جو شخص کشائش نہ پائے تو وہ اس کی تعریف کرے ، کیونکہ جس نے تعریف کی تو اس نے شکریہ ادا کیا ، اور جس نے (احسان کو) چھپایا تو اس نے ناشکری کی ، اور جو شخص ایسی چیز ظاہر کرنے کی کوشش کرے جو اسے نہیں دی گئی تو وہ جھوٹ کے دو سوٹ پہننے والے کی طرح ہے (دہرا جھوٹ بولنے والے کی طرح ہے) ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۰۳۴ بلون آخر و قال : حسن غریب ، و سندہ ضعیف) و ابوداؤد (۴۸۱۳ و سندہ ضعیف) * فیہ شرجیل بن سعد الانصاری ، شیخ عمارۃ :’’ و ثقہ ابن حبان و ضعفہ جمھور الائمۃ ‘‘ (مجمع الزوائد ۴ / ۱۱۵) ۔