ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ جب پہلا پہلا پھل آپ کی خدمت میں پیش کیا جاتا تو آپ ﷺ اسے اپنی آنکھوں اور ہونٹوں پر لگاتے اور دعا فرماتے :’’ اے اللہ ! جس طرح تو نے ہمیں اس کا آغاز دکھایا ہے اسی طرح ہمیں اس کا اختتام بھی دکھانا ۔ پھر آپ اسے اپنے پاس بیٹھے ہوئے کسی بچے کو دے دیتے ۔ ضعیف ، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر ۔
ضعیف ، رواہ البیھقی فی الدعوات الکبیر (۲ / ۲۳۴ ح ۴۶۳) * فیہ عبد الرحمن بن یحیی بن سعید العذری : متروک فالسند ضعیف جدًا ، و خالفہ عبداللہ بن وھب فرواہ عن یونس بن یزید الایلی عن الزھری مرسلاً وھو الصواب ۔