جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے لاٹھی ، کوڑے ، رسی اور اس سے ملتی جلتی چیزوں کے بارے میں ہمیں رخصت عنایت فرمائی کہ آدمی اس طرح کی گری پڑی چیز کو اٹھا کر استعمال کر لے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔
وَذْکِرَ حَدِیْثُ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِیْ کَرِبَ : ((اَلَا لَا یَحِلُّ)) فِیْ بَابِ الاعْعِصَامِ
اور مقدام بن معدی کرب ؓ سے مروی حدیث ((اَلَا لَا یَحِلُّ .....)) باب الاعتصام میں ذکر کی گئی ہے ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۱۷۱۷) * محمد بن شعیب : سمعہ من رجل عن المغیرۃ بن زیاد بہ (الکامل لابن عدی ۶ / ۳۵۶) و الرجل : مجھول و ابو الزبیر مدلس و عنعن ۔ 0 حدیث مقدام بن معدی کرب تقدم (۱۶۳) ۔