کثیر بن عبداللہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ قوم کا آزاد کردہ غلام انہیں میں سے ہے ، قوم کا حلیف انہی میں سے ہے اور قوم کا بھانجا انہی میں سے ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ الدارمی ۔
صحیح ، رواہ الدارمی (۲ / ۲۴۳ ح ۲۵۳۱) * سندہ ضعیف جدًا و لکن لمتون الھدیث شواھد صحیحۃ ، مولی القوم منھم (البخاری : ۶۷۶۱ ۔ ۶۷۶۲) حلیف القوم منھم (البخاری فی الادب المفرد : ۷۵ و سندہ حسن ، و احمد ۴ / ۳۴۰ و صححہ الحاکم ۲ / ۳۲۸ و وافقہ الذھبی) ابن اخت القوم منھم (البخاری : ۳۵۲۸ و مسلم : ۱۳۳ / ۱۰۵۹) فالحدیث صحیح عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و اماجد کثیر فلا اعلم الیہ سندًا قوبًا لان کثیر بن عبداللہ متروک کذاب ، و احیاناً اصح المتن بمتن آخر قوی فافھمہ فانہ مھم ۔