جابر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص وصیت پر فوت ہوا تو وہ سیدھی راہ اور سنت پر فوت ہوا ، وہ اطاعت گزاری اور شہادت پر فوت ہوا ، اور وہ اس حال میں فوت ہوا کہ اس کی مغفرت کر دی گئی ۔‘‘ اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ ابن ماجہ ۔
اسنادہ ضعیف جذا ، رواہ ابن ماجہ (۲۷۰۱) * فیہ یزید : مجھول ، و عمر بن صبح : متروک کذابہ راھویہ ، و اسقطہ المدلس محمد بن المصفی من السند و الصواب اثباتہ بین یزید و ابی الزبیر ، انظر الکامل لابن عدی (۵ / ۱۶۸۵) ۔