محمد بن جحش ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ معمر ؓ کے پاس سے گزرے تو ان کی دونوں رانیں ننگی تھیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ معمر ! اپنی رانیں ڈھانپو ، کیونکہ رانیں ستر ہیں ۔‘‘ حسن ، رواہ فی شرح السنہ ۔
حسن ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۹ / ۲۱ ح ۲۲۵۱) [و احمد (۵ / ۲۹۰ و سندہ حسن لذاتہ) و الحاکم (۴ / ۱۸۰)] * و للحدیث شواھد کثیرۃ عند الترمذی (۲۷۹۸) و غیرہ وھوبھا حسن ۔