ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ وہ اور میمونہ ؓ رسول اللہ ﷺ کے پاس تھیں کہ اتنے میں ابن ام مکتوم ؓ آئے اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تم دونوں اس سے پردہ کرو ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! کیا وہ نابینا نہیں ؟ وہ ہمیں دیکھ نہیں سکتا ، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم دونوں نابینا ہو ! تم اسے نہیں دیکھ رہی ہو ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد ۔
: اسنادہ حسن ، رواہ احمد (۶ / ۲۹۶ ح ۲۷۰۷۲) و الترمذی (۲۷۷۸ وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۴۱۱۲) * نبھان : و ثقہ الذھبی فی الکاشف و الترمذی و ابن حبان و الحاکم بتصحیح حدیثہ فحدیثہ لا ینزل عن درجۃ الحسن ۔