بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ اس کے دادا (معاویہ بن حیوہ) سے روایت کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنی اہلیہ یا اپنی لونڈی کے علاوہ اپنے ستر کی حفاظت کر ۔‘‘ میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! مجھے بتائیں کہ جب آدمی تنہائی میں ہو (پھر بھی) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ اس کا زیادہ حق دار ہے کہ اس سے حیا کی جائے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و ابن ماجہ ۔
اسنادہ حسن ، رواہ الترمذی (۲۷۹۴ وقال : حسن) و ابوداؤد (۴۰۱۷) و ابن ماجہ (۱۹۲۰) * و علقہ البخاری فی کتاب الغسل باب من اغتسل عریانًا وحدہ فی خلوۃ قبل ح ۲۷۸ ۔