علی ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ طہارت نماز کی چابی ، تکبیر (اللہ اکبر) اس کی تحریم (اس تکبیر سے نماز شروع کرنے سے پہلے جو کام مباح تھے وہ حرام ہو جاتے ہیں ) اور تسلیم (السلام علیکم ورحمۃ اللہ) اس کی تحلیل ہے :‘‘ (یعنی سلام پھیرنے سے نماز کی صورت میں حرام ہونے والے کام حلال ہو جاتے ہیں ) حسن ، رواہ ابوداؤد۶۱) و الترمذی (۳) و الدارمی (۱ /۱۷۵ ح ۶۹۳) و ابن ماجہ (۲۷۵) و البیھقی (۲ /۱۶) ۔
حسن ، رواہ ابوداؤد (۶۱) و الترمذی (۳) و الدارمی (۱ / ۱۷۵ ح ۶۹۳) [و ابن ماجہ (۲۷۵)] * و للحدیث شاھد موقوف عند البیھقی (۲ / ۱۶) و سندہ صحیح ولہ حکم الرفع فالحدیث بہ حسن ۔