نوفل بن معاویہ ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے اسلام قبول کیا تو اس وقت میری پانچ بیویاں تھیں ، میں نے نبی ﷺ سے مسئلہ دریافت کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ایک کو چھوڑ دو اور چار رکھ لو ۔‘‘ میں نے ان میں سے اپنی سب سے پہلی بیوی کو ، جو بانجھ تھی اور ساٹھ سال سے میری رفیقہ حیات تھی ، خود سے جدا کر دیا ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ فی شرح السنہ ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۹ / ۹۰ ۔ ۹۱ ح ۲۲۸۹۹) [و الشافعی ۲ / ۳۵۱ : اخبرنا بعض اصحابنا عن ابی الزناد الخ و من طریقہ البیھقی (۷ / ۱۸۴) و ھذا البعض مجھول] ۔