عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ بریرہ ؓ آزاد کی گئی تو وہ اس وقت مغیث ؓ کے نکاح میں تھیں ، رسول اللہ ﷺ نے اسے اختیار دیا اور اسے فرمایا :’’ اگر اس نے تم سے (آزادی کے دوران) جماع کر لیا تو پھر تیرا اختیار ختم ہو جائے گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۲۲۳۶) * محمد بن اسحاق بن یسار مدلس و عنعن ولہ متابعۃ مردودۃ [و فی سند المتابعۃ محمد بن ابراھیم الشامی : کذاب] و انظر فتح الباری (۹ / ۴۱۳) لتحقیق المسئلۃ ۔