عمر بن خطاب ؓ بیان کرتے ہیں ، سن لو ! عورتوں کا حق مہر زیادہ مقرر نہ کرو ، کیونکہ وہ دنیا میں قابل عزت اور اللہ کے ہاں باعثِ تقوی ہوتا تو تمہاری نسبت اللہ کے نبی ﷺ اس کے زیادہ حق دار تھے ، میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ ﷺ نے ازواج مطہرات ؓ سے نکاح کیا ہو یا اپنی بیٹیوں کا نکاح کیا ہو تو آپ ﷺ نے بارہ اوقیہ سے زیادہ حق مہر مقرر کیا ہو ۔ حسن ، رواہ احمد و الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
حسن ، رواہ احمد (۱ / ۴۰ ۔ ۴۱ ح ۲۸۵) و الترمذی (۱۱۱۴ ب وقال : حسن صحیح) و ابوداؤد (۲۱۰۶) و النسائی (۶ / ۱۱۷ ۔ ۱۱۸ ح ۳۳۵۱) و ابن ماجہ (۱۸۸۷) و الدارمی (۲ / ۱۴۱ ح ۲۲۰۶) ۔