ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم میں سے کوئی ایک اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے تو وہ اس کے کھانے سے کھائے اور سوال نہ کرے (کہ یہ کہاں سے آیا ہے) اور وہ اس کے مشروب سے پیئے اور کچھ دریافت نہ کرے ۔‘‘ امام بیہقی نے یہ تینوں احادیث شعب الایمان میں روایت کی ہیں ، اور فرمایا : اگر یہ صحیح ہے ، تو ظاہر ہے کہ مسلمان اسے صرف وہی چیز کھلاتا پلاتا ہے جو اس کے نزدیک حلال ہوتی ہے ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
Timeline share: your reflection and this Quran/Hadees reference will appear on your timeline.
Reference
Status
Doubtful
ضعیف
Status Reference
(ضَعِيف)
Takhreej
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۵۸۰۱ ، نسخۃ محققۃ : ۵۴۱۹) [و صححہ الحاکم (۴ / ۱۲۶ ح ۷۱۶۰) و وافقہ الذھبی !] * فیہ مسلم بن خالد : ضعیف و للحدیث شاھد عند الحاکم (ح ۷۱۶۱) فیہ محمد بن عجلان مدلس و عنعن ۔