ابوہریرہ ؓ ، نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ جس آدمی کی دو بیویاں ہوں اور وہ ان کے مابین عدل نہ کرے تو وہ روز قیامت اس حال میں ہو گا کہ اس کا ایک پہلو (نصف دھڑ) مفلوج ہو گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۱۴۱) و ابوداؤد (۲۱۳۳) و النسائی (۷ / ۶۳ ح ۳۳۹۴) و ابن ماجہ (۱۹۶۹) و الدارمی (۲ / ۱۴۳ ح ۲۲۱۲) * قتادۃ مدلس و عنعن و للحدیث شاھد ضعیف عند ابی نعیم فی اخبار اصبھان (۲ / ۳۰۰) فیہ محمد بن الحارث الحارثی : ضعیف ۔