عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ مومنوں میں سے کامل ایمان والا شخص وہ ہے جو ان میں سے اچھے اخلاق والا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ زیادہ مہربان ہے ۔‘‘ سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی ۔
سندہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۲۶۱۲ وقال : حسن) * ابو قلابۃ لم یسمع من عائشۃ رضی اللہ عنھا و للحدیث شواھد کثیرۃ دون قولہ :’’ و الطفھم ،،،‘‘ و انظر الحدیث الآتی : ۳۲۶۴ ۔