Feel free to contact Us Via Email, WhatsApp or Call.
Mishkat
مشکوۃ
نکاح کا بیان
بیویوں کے ساتھ رہن سہن اور ہر ایک کے حقوق کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسلم قَالَ: أَربع من أعطيهن فقد أعطي خير الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ: قَلْبٌ شَاكِرٌ وَلِسَانٌ ذَاكِرٌ وَبَدَنٌ عَلَى الْبَلَاءِ صَابِرٌ وَزَوْجَةٌ لَا تَبْغِيهِ خَوْنًا فِي نَفسهَا وَلَا مَاله . رَوَاهُ الْبَيْهَقِيّ فِي شعب الْإِيمَان
ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ چار چیزیں ایسی ہیں جسے مل جائیں تو اسے دنیا و آخرت کی بھلائی مل گئی ، شکر گزار دل ، ذکر کرنے والی زبان ، تکلیفوں میں صبر کرنے والا بدن اور ایسی عورت جو اپنے خاوند سے اپنی ذات کے بارے میں اور اس کے مال کے بارے میں خیانت کی طالب نہ ہو ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ البیھقی فی شعب الایمان (۴۴۲۹ ، نسخۃ محققۃ : ۴۱۱۵) * حمید الطویل مدلس و عنعن و اما المؤمل بن اسماعیل فھو صحیح الحدیث عن الثوری و حسن الحدیث عن غیرہ ، علی الراجح و للحدیث شاھد ضعیف فی تاریخ اصبھان (۲ / ۱۶۷) ولون آخر فی الاوسط للطبرانی (۷۲۰۸) و سندہ ضعیف من اجل عنعنۃ حمید الطویل وجاءعندہ موسی بن اسماعیل بدل مؤمل بن اسماعیل (!) ۔