ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے لعان کرنے والوں سے فرمایا :’’ تمہارا حساب اللہ کے ذمہ ہے ، تم دونوں میں سے ایک جھوٹا ہے ، اب تمہارا اس (عورت) پر کوئی حق نہیں ۔‘‘ اس (آدمی) نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! میرا مال (جو مہر میں دیا تھا) ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ تمہیں مال کا کوئی حق نہیں ، اگر تم نے اس کے متعلق سچی بات کی ہے تو وہ (مال) اس کا بدل ہے جو تم نے اس سے ہمبستری کی ہے ، اور اگر تم نے اس کے متعلق جھوٹی بات کی ہے تو پھر اس (مہر) کا لوٹنا تمہارے لیے بعید ہے اور تیرا اس سے مطالبہ کرنا بھی بعید ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔