مغیرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، سعد بن عبادہ ؓ نے کہا : اگر میں اپنی بیوی کے ساتھ کسی آدمی کو (حالتِ زنا میں) دیکھ لوں تو میں تلوار کی دھار کے ساتھ اسے قتل کر دوں ۔ یہ بات رسول اللہ ﷺ تک پہنچی تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تم سعد کی غیرت سے تعجب کرتے ہو ؟ اللہ کی قسم ! میں اس سے زیادہ غیرت مند ہوں اور اللہ مجھ سے زیادہ غیرت مند ہے ، اور اللہ نے اپنی غیرت ہی کے باعث ظاہری اور باطنی بے حیائی کو حرام قرار دیا ہے ، اور اللہ سے زیادہ کوئی شخص عذر پسند نہیں کرتا اسی لیے تو اس نے آگاہ کرنے والے اور خوشخبری سنانے والے (انبیاء ؑ) مبعوث فرمائے ، اور اللہ سے بڑھ کر کوئی شخص مدح کو پسند نہیں کرتا ، اسی لیے تو اللہ نے جنت کا وعدہ کیا ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔