عائشہ ؓ بیان کرتی ہیں ، ایک روز رسول اللہ ﷺ بڑے خوش خوش میرے پاس تشریف لائے اور فرمایا :’’ عائشہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ مجز زمدلجی آیا ہوا ہے جب اس نے اسامہ اور زید ؓ کو اس حال میں دیکھا کہ ان دونوں پر ایک چادر تھی اور انہوں نے اپنے سروں کو اس سے ڈھانپ رکھا تھا اور ان کے پاؤں ننگے تھے ، اس نے کہا : یہ پاؤں ایک دوسرے سے ہیں ۔‘‘ متفق علیہ ۔