ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اپنے اباء سے بے رغبتی و اعراض نہ کرو ، کیونکہ جس شخص نے اپنے باپ سے اعراض کیا (اور اپنے آپ کو کسی اور کی طرف منسوب کیا) اس نے کفر کیا ۔‘‘ متفق علیہ ۔
وَقَدْ ذُکِرَ حَدِیْثُ عَائِشَۃَ ؓ ((مَا مِنْ اَحَدِِ اَغْیَرُ مِنَ اللہِ)) فِیْ بَابِ صَلْوۃِ الْخُسُوْفِ ۔
عائشہ ؓ سے مروی حدیث :’’ اللہ سے بڑھ کر کوئی غیرت مند نہیں ۔‘‘ صلاۃ الخسوف کے باب میں ذکر کی گئی ہے