ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں ، ایک آدمی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا : میری بیوی ہے جو کسی چھونے والے کا ہاتھ نہیں روکتی ، نبی ﷺ نے فرمایا :’’ اسے طلاق دے دو ۔‘‘ اس نے عرض کیا : میں اس سے محبت کرتا ہوں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ پھر اسے اپنے نکاح میں رکھ ۔‘‘
اور امام نسائی ؒ نے فرمایا : کسی راوی نے اسے ابن عباس ؓ سے مرفوع نقل کیا ہے اور کسی نے مرفوعاً ذکر نہیں کیا ۔ چنانچہ امام نسائی کہتے ہیں یہ حدیث ثابت نہیں ۔ اسنادہ صحیح ، رواہ ابوداؤد و النسائی ۔