عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں ، کہ ایک آدمی کھڑا ہوا اور اس نے عرض کیا ، اللہ کے رسول ! فلاں میرا بیٹا ہے ، میں نے دور جاہلیت میں اس کی ماں سے زنا کیا تھا ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اسلام میں (بچے کا) دعوی نہیں ، جاہلیت کا معاملہ ختم ہو گیا ، بچہ صاحبِ بستر کے لیے ہے اور زانی کے لیے پتھر (رجم یا محرومی) ہے ۔‘‘ اسنادہ حسن ، رواہ ابوداؤد ۔