ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ایک آدمی کو اس وقت حکم فرمایا ، جب آپ نے دو لعان کرنے والوں کو لعان کرنے کا حکم دیا تھا کہ وہ (آدمی) پانچویں شہادت کے وقت اس (لعان کرنے والے) کے منہ پر ہاتھ رکھ دے ، اور آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیونکہ وہ (پانچویں گواہی) واجب کرنے والی ہے ۔‘‘ صحیح ، رواہ النسائی ۔