عمرو بن عبسہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ جو شخص مسجد بناتا ہے تاکہ اس میں اللہ کا ذکر کیا جائے تو اس کے لیے جنت میں گھر بنا دیا جاتا ہے ، جو شخص کسی مسلمان کو آزاد کرتا ہے تو یہ اس کا جہنم سے فدیہ بن جاتا ہے ، اور جو شخص اللہ کی راہ میں (تحصیل علم یا جہاد کرتے ہوئے) بوڑھا ہو گیا تو روز قیامت (جب اندھیرے ہوں گے) اس کے لیے نور ہو گا ۔‘‘ صحیح ، فی شرح السنہ ۔
صحیح ، رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۹ / ۳۵۵ ح ۲۴۲۰) [و احمد (۴ / ۱۱۳) و ابن حبان (الموارد : ۱۲۰۸) و النسائی (۲ / ۳۱ ح ۶۸۹)] * و للحدیث شواھد عند البخاری و مسلم و الترمذی (۱۶۳۵) و ابی داود (۴۲۰۲) و ابن حبان (۱۴۷۷ ، ۱۴۷۹ الموارد) و غیرھم ۔