عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری سے روایت ہے کہ ان کی والدہ نے غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا تو انہوں نے اسے صبح تک مؤخر کر دیا ، سو وہ فوت ہو گئیں ، عبدالرحمن بیان کرتے ہیں ، میں نے قاسم بن محمد سے کہا : اگر میں ان کی طرف سے غلام آزاد کر دوں تو کیا انہیں فائدہ ہو گا ؟ قاسم نے کہا : سعد بن عبادہ ؓ ، رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے عرض کیا : میری والدہ فوت ہو گئیں ہیں ، اگر میں ان کی طرف سے غلام آزاد کروں تو کیا انہیں فائدہ ہو گا ؟ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ ہاں ۔‘‘ حسن ، رواہ مالک ۔
حسن ، رواہ مالک (۲ / ۷۷۹ ح ۱۵۵۵) * قاسم بن محمد لم یدرک عبادۃ و للحدیث شواھد عند البخاری (۲۷۶۱) و مسلم (۱۶۳۸) و النسائی (۳۶۸۹ ۔ ۳۶۹۴) و غیرھم بالفاظ أخری غیر ذکر العتیق ، ولہ شاھد تقدم (۳۰۷۷) ۔