ابوشریح خزاعی ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جس شخص کا کوئی عزیز قتل ہو جائے یا کوئی زخمی کر دیا جائے تو اسے تین میں سے ایک کا اختیار ہے ، اگر وہ چوتھی چیز کا ارادہ کر لے تو اس کے ہاتھ پکڑ لو ، وہ قصاص لے لے ، یا معاف کر دے یا دیت لے لے ۔ اگر اس نے اس میں سے کوئی چیز لے لی اور پھر اس کے بعد زیادتی کی تو اس کے لیے جہنم کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہے گا ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارمی ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الدارمی (۲ / ۱۸۸ ح ۲۳۵۶) [و ابن ماجہ (۲۶۲۳) و ابوداؤد (۴۴۹۶)] * سفیان بن ابی العوجاء : ضعیف و لبعض الحدیث شاھد حسن عند احمد (۴ / ۳۲ ح ۱۶۴۹۲) ۔