خِشف بن مالک ، ابن مسعود ؓ سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا : رسول اللہ ﷺ نے خطا کی دیت بیس ’’ بنت مخاض ‘‘ ، بیس ’’ ابن مخاض ’’ نر ‘‘ ، بیس ’’ بنت لبون ‘‘ ، بیس ’’ جذعہ ‘‘ اور بیس ’’ حقہ ‘‘ مقرر فرمائی ۔ ترمذی ، ابوداؤد ، نسائی ۔ اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی و ابوداؤد و النسائی ۔
اور صحیح یہ ہے کہ یہ ابن مسعود ؓ پر موقوف ہے ۔ جبکہ خشف مجہول ہے ۔ اس سے صرف یہی ایک روایت مروی ہے ۔ اور شرح السنہ میں روایت ہے کہ نبی ﷺ نے خیبر کے ایک مقتول کی صدقہ کے اونٹوں میں سے سو اونٹ دیت ادا کی ، اور صدقہ کے اونٹوں میں ’’ ابن مخاض ‘‘ نہیں تھا ۔ ان میں صرف ’’ ابن لبون ‘‘ تھے ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ الترمذی (۱۳۸۶) و ابوداؤد (۴۵۴۵) و النسائی (۸ / ۴۳ ۔ ۴۴ ح ۴۸۰۶) [و ابن ماجہ (۲۶۳۱)] * خشف مجھول کما قال المؤلف وغیرہ و حجاج بن ارطاۃ مدلس و عنعن ، 0 حدیث ان النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و دی قتیل خیبر الخ رواہ البغوی فی شرح السنۃ (۱۰ / ۱۸۸ تحت ح ۲۵۳۶) [و البخاری (۷۱۹۲) و مسلم (۶ / ۱۶۶۹)] ۔