Blog
Books
Search Hadith

قسم کا بیان

بَاب الْقسَامَة

عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ وَسَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمة أَنَّهُمَا حَدَّثَا أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَهْلٍ وَمُحَيِّصَةَ بْنَ مَسْعُودٍ أَتَيَا خَيْبَرَ فَتَفَرَّقَا فِي النَّخْلِ فَقُتِلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَهْلٍ فَجَاءَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَهْلٍ وَحُوَيِّصَةُ وَمُحَيِّصَةُ ابْنَا مَسْعُودٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَكَلَّمُوا فِي أَمْرِ صَاحِبِهِمْ فَبَدَأَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَكَانَ أَصْغَر الْقَوْم فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كبر الْكبر قَالَ يحيى بن سعد: يَعْنِي لِيَلِيَ الْكَلَامَ الْأَكْبَرُ فَتَكَلَّمُوا فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَحِقُّوا قَتِيلَكُمْ أَوْ قَالَ صَاحِبَكُمْ بِأَيْمَانِ خَمْسِينَ مِنْكُمْ» . قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمْرٌ لَمْ نَرَهُ قَالَ: فَتُبَرِّئُكُمْ يَهُودُ فِي أَيْمَانِ خَمْسِينَ مِنْهُمْ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْمٌ كُفَّارٌ فَفَدَاهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ قِبَلِهِ. وَفِي رِوَايَةٍ: «تَحْلِفُونَ خَمْسِينَ يَمِينًا وَتَسْتَحِقُّونَ قَاتِلَكُمْ أَوْ صَاحِبَكُمْ» فَوَدَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ عِنْده بِمِائَة نَاقَة وَهَذَا الْبَاب خَال من الْفَصْل الثَّانِي

رافع بن خدیج اور سہل بن ابی حشمہ سے روایت ہے ان دونوں نے بیان کیا کہ عبداللہ بن سہل اور محیصہ بن مسعود خیبر آئے اور وہ دونوں کھجوروں کے جھنڈ میں الگ ہو گئے ، چنانچہ عبداللہ بن سہل قتل کر دیے گئے ۔ اس کے بعد عبدالرحمن بن سہل اور مسعود کے دونوں بیٹے حویصہ اور محیصہ نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ اپنے ساتھی کے معاملے کے متعلق بات کرنے لگے تو عبد الرحمن نے ، جو کہ لوگوں میں سب سے چھوٹے تھے ، بات کرنا شروع کی تو نبی ﷺ نے اسے فرمایا :’’ بڑے کو اس کے بڑے ہونے کا حق دو ۔‘‘ یحیی بن سعید نے فرمایا : آپ ﷺ کی مراد تھی کہ جو سب سے بڑا ہے وہ کلام کرے ۔ انہوں نے بات کی تو نبی ﷺ نے فرمایا :’’ تم اپنے مقتول ساتھی کی دیت کے متعلق پچاس قسمیں اٹھا کر حق دار بن سکتے ہو ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ ایسا معاملہ ہے کہ ہم نے اسے دیکھا نہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ یہود کے پچاس آدمی قسم اٹھا کر تم سے بری ہو جائیں گے ۔‘‘ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہ تو کافر لوگ ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ نے اپنی طرف سے انہیں دیت ادا فرمائی ، اور ایک روایت میں ہے :’’ تم پچاس قسمیں اٹھاؤ اور اپنے قاتل یا اپنے ساتھی کے مستحق بن جاؤ ۔‘‘ رسول اللہ ﷺ نے اپنی طرف سے سو اونٹنیاں بطور دیت ادا فرمائیں ۔ متفق علیہ ۔
Haidth Number: 3531
Report
Create Picture for Post

Reference

Status

Authentic

صحیح

Status Reference

(مُتَّفق عَلَيْهِ)

Takhreej

متفق علیہ ، رواہ البخاری (۶۱۴۲ ۔ ۶۱۴۲ و الروایۃ الثانیۃ : ۷۱۹۲) و مسلم (۳ / ۱۶۶۹) ۔ 4343

Wazahat

Not Available