رافع بن خدیج بیان کرتے ہیں ، انصار کا ایک آدمی خیبر میں قتل ہو گیا تو اس کے ورثاء نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اس کے متعلق آپ سے ذکر کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تمہارے پاس دو گواہ ہیں جو تمہارے ساتھی کے قاتل پر گواہی دیں ؟‘‘ انہوں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! وہاں تو کوئی مسلمان نہیں تھا اور وہ تو یہود ہیں اور وہ اس سے بڑی چیز کے ارتکاب کی جرأت کر جاتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ان میں سے پچاس آدمی چن لو اور ان سے حلف لے لو ۔‘‘ انہوں نے انکار کیا تو رسول اللہ ﷺ نے اپنی طرف سے اس کا فدیہ ادا فرمایا ۔ صحیح ، رواہ ابوداؤد ۔