معاذ ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ تین باتوں سے بچو ، جن کے کرنے والے پر لعنت کی جاتی ہے ، پانی کے گھاٹ ، راستے کے درمیان اور سائے میں بول و براز کرنے سے ۔‘‘ ضعیف ۔
سندہ ضعیف ، رواہ ابوداؤد (۲۶) و ابن ماجہ (۳۲۸) * ابو سعید الحمیری لم یدرک معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فالسند منقطع و للحدیث شاھد ضعیف عند احمد (۱ / ۲۹۹) و حدیث مسلم (۲۶۹) یغنی عنہ ۔