عمرو بن عاص ؓ بیان کرتے ہیں ، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا :’’ جس قوم میں زنا عام ہو جاتا ہے وہ قحط سالی کا شکار ہو جاتی ہے ، اور جس قوم میں رشوت عام ہو جائے اس پر خوف مسلط کر دیا جاتا ہے ۔‘‘ اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد ۔
اسنادہ ضعیف ، رواہ احمد (۴ / ۲۰۵ ح ۱۷۹۷۶) * فیہ ابن لھیعۃ (ضعیف بعد اختلاطہ و مدلس) عن عبداللہ بن سلیمان عن محمد بن راشد المرادی (مجھول غیر معروف) عن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بہ الخ ، المرادی عن عمرو : منقطع ۔