ابوداؤد اور ترمذی کی دوسری روایت اور نسائی ، ابن ماجہ اور دارمی کی رسول اللہ ﷺ کے صحابہ کی جماعت ، جن میں ابن عمر ؓ ، معاویہ ؓ ، ابوہریرہ ؓ اور شرید ؓ ہیں ، سے ’’ اسے قتل کر دو ۔‘‘ تک مروی ہے ۔ صحیح ، رواہ ابوداؤد و الترمذی و النسائی و ابن ماجہ و الدارمی ۔
صحیح ، رواہ النسائی (فی الکبری ۳ / ۲۵۵ ح ۵۲۹۶ و الصغری ۸ / ۳۱۴ ح ۵۶۶۵) و ابوداؤد (۴۴۸۴) و ابن ماجہ (۲۵۷۲) و احمد (۲ / ۲۸۰) عن ابی ھریرۃ رضی اللہ عنہ و سندہ صحیح و رواہ ابن ماجہ (۲۵۷۳) و ابوداؤد (۴۴۸۲) و الترمذی (۱۴۴۴) عن معاویۃ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ و رواہ ابوداؤد (۴۴۸۳) و احمد (۲ / ۱۳۶ ح ۶۱۹۷) و النسائی (۸ / ۳۱۳ ح ۵۶۶۴) و الدارمی (۲ / ۱۷۵ ۔ ۱۷۶ ح ۲۳۱۸) و النسائی فی الکبری (۵۳۰۱) و احمد (۴ / ۳۸۸ ۔ ۳۸۹) و الحاکم (۴ / ۳۷۲ عن الشرید رضی اللہ عنہ و صححہ الحاکم علی شرط مسلم و وافقہ الذھبی (!) ۔