ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں ، نبی ﷺ کی خدمت میں ایک آدمی لایا گیا جس نے پی رکھی تھی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے مارو ۔‘‘ ہم میں سے کوئی اپنے ہاتھ سے مارنے والا تھا ، کوئی جوتوں کے ساتھ اور کوئی اپنے کپڑے کے ساتھ مارنے والا تھا ، جب وہ واپس ہوا تو کسی نے کہہ دیا : اللہ تمہیں رسوا کرے ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ ایسے نہ کہو ، اس کے خلاف شیطان کی مدد نہ کرو ۔‘‘ رواہ البخاری ۔